احسن اقبال سمیت 5 ملزمان کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر

نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال سمیت 5 ملزمان کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر کردیا۔ سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزرات منصوبہ بندی کا افسر بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

نیب میں اب نارووال اسپورٹس سٹی کیس کا باقاعدہ ٹرائل ہوگا۔نیب نے سابق وزیر منصوبہ بندی کیخلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔

نیب راولپنڈی نے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا ریفرنس دائر کیا۔سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا،سرفراز رسول،وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ اورپرائیوٹ کنٹریکٹر محمد احمد  بھی ملزمان میں نامزد کئے گئے ہیں۔

ریفرنس کےمطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی غیر قانونی طور پر اسپورٹس سٹی منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا۔2014-15 میں بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 86 فیصد،2015-16 میں 95 فیصدجبکہ 2017 میں 98 فیصد فنڈز اسپورٹس سٹی پر لگا دیئے گئے۔

نیب کے مطابق احسن اقبال نے اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا اور ان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں،ملزمان کیخلاف ٹرائل کرکے نیب آرڈیننس کے مطابق سزا دی جائے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *