اسلام آباد:7تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے27 کیسز کی تصدیق

فوٹو : آن لائن

اسلام آباد کے 7 تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے27 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء نےبتایا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں کرونا کے10 کیسز سامنے آنے کے بعد ادارےکو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے تعلیمی ادارے اور ایف پی ایس سی سیل کرنے کیلئے مراسلے ڈی سی اسلام آباد کو بھیج دیئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم سی بی،ایچ 9 فائیو،آئی ایم ایس،جی 7 تھری،آئی ایم سی جی،جی 8 فوراورآئی ایم ایس جی، ایف 7 ٹو میں کرونا کے5 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔ آئی ایم سی جی، ایف 8 ون میں کرونا کے 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہن تھا کہ آئی ایم سی جی ملپوراورآئی ایم سی جی،ایف 6 ٹو میں کرونا کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *