امريکاميں کرونا کےمریضوں کی تعداد سوا کروڑتک پہنچ گئی

مزيد 1لاکھ 72 ہزار افراد کرونا سےمتاثر

دنيا بھر ميں کرونا کا پھیلاؤ اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ امريکاميں24 گھنٹوں ميں مزيد 1لاکھ 72 ہزار افراد کرونا سےمتاثرہوئے۔ کيليفورنيا ميں رات 10 سے صبح 5 بجے تک کرفيو نافذ کرديا گيا۔

امريکا ميں کرونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔مزيد ڈيڑھ ہزار اموات اور ڈيڑھ لاکھ سے زائد بيمارہوچکے ہیں۔امریکا میں مريضوں کی مجموعی تعداد سوا کروڑ تک جا پہنچی ہے۔متاثرين کی تعداد بڑھنے پر رياست کيلی فورنيا ميں رات کا کرفيو لگا ديا گيا۔

ادھرايک دن ميں اٹلی ميں 700، فرانس 350 اور فرانس ميں 250 سے زائد مريض رپورٹ ہوئے۔برطانيہ ميں کرونا پابندياں 2 دسمبر سے ختم ہونے کا امکان پيدا ہوگيا جبکہ بارسلونا ميں پیر 23 نومبر سے تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کيا گيا ہے۔

امريکی فوڈ اينڈ ڈرگ ايڈمنسٹريشن نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرونا علاج کے ليے استعمال کی گئی مصنوعی اينٹی باڈی تھراپی کی منظوری دے دی۔اس کا استعمال مريضوں کے اسپتال داخلے سے بچنے کے ليے کيا جائے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *