آبی ذخائر سے دُگنا پانی ضائع ہورہا ہے،چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن

تربيلا جيسے4 سے5 ڈيمزکا پانی ضائع

چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے کہا ہے کہ ملک میں آبی ذخائرسے دُگنا پانی ضائع ہورہا ہے۔

چيئرمين فيڈرل فلڈ کميشن احمد کمال نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں آبی ذخائر کم ہورہے ہیں،2050 تک یہی ذخائررہےتوفوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑجائےگی۔

احمد کمال نےبتایا کہ سندھ سالانہ 6 سے 9 ملین ایکڑفٹ پانی ضائع کررہا ہے،اگرشکایت کی جاتی ہے توسندھ کے دوست ناراض ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تربيلا جيسے4 سے5 ڈيمزکا پانی ضائع ہورہا ہے،سالانہ 19ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندرمیں چلاجاتا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *