بیگم شمیم اخترکاانتقال،شہبازاورحمزہ کی پیرول پررہائی کاامکان

بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ لندن اور لاہور میں ہوگی

شہبازشریف کی والدہ کے انتقال کےباعث ان کی پیرول پررہائی کا امکان ہے۔ حمزہ شہباز کی بھی پیرول پر رہائی ہوسکتی ہے۔ اس حوالےسے وکلاء کی مشاورت جاری ہے۔

اتوارکی شام لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لائے اقدامات کئےجارہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جسد خاکی پاکستان لانےکےحوالےسے جلد از جلد آگاہ کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ لندن اور لاہور میں ہوگی۔عطا تارڑ نے مزیدکہا کہ  شہباز شریف سے وکلا نے ملاقات کی ہے اور ان سے پیرول کی درخواست پر مشاورت کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پیرول کے متن اور دن کے حوالے سے بھی شہبازشریف سے مشاورت ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے نوازشریف کی ٹیلی فون پر بات چیت کی کوشش کی جائے گی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *