بیگم شمیم اخترکا انتقال،وزیراعظم اورآرمی چیف کا اظہارِ تعزیت

نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بيگم شميم اختر کےانتقال پروزيراعظم عمران خان اور آرمی چيف جنرل قمرجاويد باجوہ سميت وفاقی وصوبائی وزرا نے بھی تعزيت کا اظہار کيا اور مرحومہ کے بلند درجات کےليے دعا بھی کی۔

نوازشريف کی والدہ بيگم شميم اختر کےانتقال پر وزيراعظم عمران خان نے تعزيت کا اظہار کيا اوردعا کی کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقين کو صبر جميل عطا کرے۔

آرمی چيف قمرجاويد باجوہ نےبھی تعزيت کا اظہار کيااور بيگم شميم اختر کے بلند درجات کے ليے دعا کی۔

آصف علی زرداری نےانتقال پر افسوس کرتے ہوئےشہبازشريف ک پرول پر رہائی کامطالبہ کيا۔بلاول بھٹوزرداری نےجلسے کے دوران ہی مريم نواز سے تعزيت کی اور کہا کہ آپ کےغم ميں برابر کا شريک ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے پشاورجلسے ميں تقريرکےدوران مرحومہ کے لواحقين سےتعزيت کی۔

اس کےعلاوہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وصوبائی وزرا شيخ رشيد،فياض چوہان، مياں اسلم، محمدالرشيد نے بھی انتقال پر افسوس کيا۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حيدر نے تعزيتي پيغام ميں کہا کہ جمہوریت کیلئےشریف خاندان اوران کی والدہ کاکردارناقابل فراموش ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *