سوشل میڈیا پر سائرہ اور شہریار کی تصویر کے چرچے

اداکارہ سائرہ یوسف چند ماہ قبل اس وقت سوشل میڈیا پر زیربحث رہیں جب ان کی شادی اختتام پذیر ہوئی اور اب وہ اپنے ایک نئے فوٹوشوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں اور اس شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ سائرہ اور شہریار منور ایک میگزین کے لیے کیے گئے فوٹوشوٹ میں ایک ساتھ موجود ہیں۔

سائرہ یوسف کی نئی تصاویر کو متعدد مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کو پسند بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اب دونوں آن اسکرین بھی رومانوی جلوے دکھائیں۔

تاہم سوشل میڈیا پرمداحوں نے سائرہ یوسف کی جانب سے بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *