فیصل آباد:سامان کی ترسیل کیلئےکنٹینرزکم پڑگئے،ٹرانسپورٹرزنےریٹ بڑھادیئے

ایکسپورٹ میں 42 فیصد تک اضافہ

فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے گزشتہ سال کی نسبت ایکسپورٹ میں 42 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔سامان کی ترسیل کے لئے کنٹینرز کی شدید کمی ہونےکےباعث ٹرانسپورٹرز نے بھی ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔

فیصل آباد ڈرائی پورٹ پرکنٹینرزبھی دستیاب نہیں ہیں۔ٹرانسپورٹرزبلیک میں دوسرے شہروں سے کنٹینرز منگوانے لگےہیں۔ڈرائی پورٹ اعداد شمار کے مطابق تجارتی حجم گزشتہ سال 2 لاکھ 2 ہزارملین پر تھا جو اب رواں برس بڑھ کر2لاکھ 88ہزارملین تک پہنچ گیا ہے۔

کسٹم کلیکٹرصائمہ افضل نے بتایا کہ ہمارے پاس 150 سے زائد یونٹ رجسٹرڈ ہیں اور ہفتے میں 10 سے 12 مزید رجسٹرڈ ہو رہے ہیں۔

صنعتکاروں کے پاس ایک سال کے بیرونی آرڈرز موجود ہیں لیکن انھیں اب کنیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *