ٹام اینڈ جیری جلد بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے

دنیا بھر میں مقبول کارٹون کریکٹرز ‘ٹام اینڈ جیری’ اب بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے۔

وارنر برادرز پکچرز نے ‘ٹام اینڈ جیری’ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے اور یہ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

جوزف باربرا اور ولیم حینا کے تخلیق کردہ کارٹون کریکٹر ٹام (بلی) اور جیری (چوہا) فلم میں تو وہی ٹیلی ویژن شو والے یعنی اینی میٹیڈ ہی ہوں گے لیکن دیگر کردار حقیقی ہوں گے۔

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/bT9rfWWiuUo” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

چوہے اور بلی کے گرد گھومتی اس فلم کی کہانی کیون کوسٹیلو نے لکھی ہے۔

امریکی اداکارہ کولی گریس موریٹس فلم میں ہوٹل کی ایک خوش طبع ملازمہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایونٹ پلانر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ نیویارک کے ایک ہوٹل نے شادی کی تقریب آرگنائز کرنے کے لیے کولی گریس کو منتخب کیا ہے اور اُنہیں جیری کو ہوٹل سے باہر نکالنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *