پہلی بار ڈانس اپنی پہلی فلم میں کیا، اداکار جنید خان

اداکار جنید خان نے کہا کہ پہلی فلم کے لیے کچھ چیزیں ایسی تھیں جو پہلے کبھی اسکرین پر نہیں آئی تھیں جیسا کہ میں نے اسکرین پر کبھی ڈانس نہیں کیا۔

بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار جنید خان نے میرے متعلق انڈسٹری میں رائے اتنے سنجیدہ انسان کی ہے کہ کسی ایوارڈ شو پر بھی کبھی میں نے ڈانس وغیرہ نہیں کیا لیکن اس فلم میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کا زاویہ مختلف ہے، بڑا پردہ ہے تو آپ کی پوری باڈی لینگوئج تبدیل ہو جاتی ہے کام کرنے کا زیادہ مارجن بنتا ہے۔

جنید خان کی پہلی فلم ‘کہے دل جدھر’ جو کرونا وائرس کے باعث ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوئی ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میوزک سے کیا تھا اور اس وقت بھی جنید خان اپنے ایک سولو گانے پر نامور گٹارسٹ فراز انور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا آنے والا گانا بھی زندگی ے متعلق ہے، یہ گانا زندگی کی خوبصورتی اور اہمیت کے متعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ان کا نیا ڈرامہ آرہا ہے جس کا نام ‘خدا محبت ہے’ اس کی ہدایت کاری، ڈائریکٹر وجاحت حسین نے کی ہے،یہ ڈرامہ پیار اور عشق کی کہانی ہے جس کی شوٹنگ ملتان کے درباروں اور حولیوں میں شوٹ ہوا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *