پی ڈی ایم پشاور جلسے کی تیاریاں جاری

فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) کے پشاور جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مقامی قائدین کی جانب سے پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ محسن داوڑ کی شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

پشاور کے مرکزی علاقے کبوتر چوک رنگ روڈ پر جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقے کو پارٹی چموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود کبوتر چوک میں سڑک کے بیچوں بیچ اسٹیج کی تیاریاں جاری ہیں۔ پارٹی قائدین کیلئے 120 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 8 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

جلسے میں لائٹس کا انتظام بھی ہوگا، جب کہ آڈیو سسٹم بھی لگایا جا رہا ہے۔ رنگ روڈ پر قائم پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں ڈالی جائیں گی۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ رات تک اسٹیج اور دیگر انتظامات مکمل کر لیئے جائیں گے۔ جلسہ گاہ میں 4 بڑی اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔

سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں پی ڈی ایم کو آرڈینیٹر خیبر پختونخوا عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ پشاور جلسے میں پی ڈی ایم کی تمام مرکزی قیادت موجود ہوگی، جس میں مولانا فضل الرحمان، افتخار حسین، مریم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اویس نورانی، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔

سما ڈیجیٹل کی جانب سے جب محسن داوڑ کی شرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ ان کی شرکت کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ مرکزی قیادت کا اجلاس آج 21 نومبر کی شام پشاور میں ہوگا۔ محسن داوڑ ویسے بھی پی ڈی ایم میں متحرک نہیں ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *