کراچی:امراض قلب کے اسپتال میں مبینہ کرپشن،نشاندہی کرنے والا افسر سبکدوش

فوٹو: آن لائن

کراچی کے این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سینئر اسٹاف آفیسرٹوایگزیکیٹوڈائريکٹرکوہٹاديا گيا۔ڈاکٹرطارق شيخ نے چيف سيکريٹری کوجون ميں خط لکھا تھا کہ اين آئی سی وی ڈی ميں من پسند افراد کو نوازا اور27اکاؤنٹس کا بے دريغ استعمال کياجارہاہے۔

کراچی کےقومی ادارہ برائے امراض قلب کےڈاکٹرطارق احمد شيخ نے چيف سيکريٹری سندھ اورسيکريٹری صحت کوجون ميں خط لکھا تھا جس ميں بتايا گيا تھا کہ اين آئی سی وی ڈی کےایگزیکیٹوڈائريکٹرنديم قمراورحميد اللہ نےادارےکوتباہ کرديا ہےاورادارے ميں من پسند افراد کونوازا جارہاہے۔ انھوں نےبتایا تھا کہ بھرتی ہونےکےصرف 6 ماہ بعدافسران کوغيرقانونی طريقے سے 19 سے20 گريڈ ميں ترقی ديدی گئی جبکہ 27 بينک اکاؤنٹس کا بے دريغ استعمال کياجارہاہے۔

ڈاکٹر طارق شيخ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور اين آئی سی وی ڈی کے اعلیٰ افسران کوکئی بار کرپشن کی داستان سے آگاہ کيامگر کرپشن کی تحقيقات کی بجائے ان کو ہی ملازمت سے فارغ کرديا گيا۔

ادھراين آئی سی وی ڈی اتنظاميہ نےڈاکٹرطارق شيخ کوہٹانےکی وجہ مسلسل غيرحاضری بتائی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *