50 people tested positive for COVID at Karachi school

فوٹو: آن لائن

کراچی کے ايک ہی اسکول ميں ٹيچرز اور طلبا سميت 50 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کراچی میں کرونا وائرس سے سيکنڈری اسکول پی اين ٹی کالونی گذری کےطلبا متاثر ہوئے، کرونا کیسز کے باوجود سرکاری اسکول کو تاحال سيل نہيں کيا گيا۔

واضح رہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد ميں اسکول کے 22 ٹيچرز بھی شامل ہيں۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وبا سے متاثرہ 19مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 799 ہوگئی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کے دو اضلاع میں کورنگی اور ملیر مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن ہفتہ21 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *