Bahrain FM In Israel On First Official Visit From Gulf Kingdom

فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب کے اہم اتحادی ملک بحرین کے وزیرخارجہ تاریخی دورے پر اسرائیل پہنچ گئے۔

اسرائیلی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کا اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی نے تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔

حال ہی میں امریکا کی ثالثی میں بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس دورے کا مقصد فریقین میں رشتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

بحرین کے وزیرخارجہ عبدالطیف الزیانی کے ہمراہ وفد بھی تیل ابیب پہنچا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر پہلا تاریخی دورہ ہوگا۔

غیرملکی سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اسی دوران اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین رواں سال ستمبر میں سیاست، زراعت، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویزا جیسے امور پر تعاون میں اضافے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے تھے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *