Begum Shamim holds an important place in Sharif Family

مارچ 1927 میں لاہور میں پیدا ہوئیں

بيگم شميم اخترنے 2004 میں مياں شريف کے انتقال کے بعدخاندان کومتحد رکھنے ميں اہم کردار ادا کيا۔وہ 3 بيٹيوں اور ايک بيٹی کی والدہ تھيں۔

بیگم شمیم اخترمارچ 1927 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ان کی شادی میاں شریف سے 1940 کی دہائی میں ہوئی۔نوازشریف ان کی سب سے بڑی اولاد ہیں جو1949 میں پیدا ہوئے۔دوسرے نمبر پر شہبازشریف ، پھر ان کی بہن کوثر بی بی اور چوتھے نمبر پرعباس شریف تھے ۔عباس شریف 2013 میں وفات پاگئے جبکہ باقی بہن بھائی حیات ہیں۔

سال 2004میں میاں شریف کے انتقال کے بعد شمیم بی بی کا خاندان میں اہم کردار رہا۔ نوازشریف اور شہبازشریف کو متحد رکھنے میں وہ ہمیشہ متحرک رہیں۔میاں شریف کے انتقال کے بعددونوں بھائیوں کی جانب سےاہم فیصلوں میں والدہ سے رائے لینا خاندان کی روایت رہی ہے۔

انہوں نے اپنے آخری ایام نوازشریف کے ساتھ لندن میں حسن نوازکےفلیٹ میں  گزارے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *