Center urges provinces to shuts school and to promote online education

فوٹو : آن لائن

وفاقی حکومت نے صوبوں کو تجویز دی ہے کہ اگلے ہفتے سے اسکولوں کو مرحلہ وار بند کرنے اور آن لائن ایجوکیشن پر توجہ دینے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کے کیسوں میں روز بروز ہونے والے اضافے کی پیش نظر تمام صوبوں کو سفارشات ارسال کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے۔

وزرات تعلیم کی تجویز کے مطابق 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز اور 15 دسمبر سے ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو 31 جنوری تک بند رکھا جائے جبکہ اس دوران اساتذہ کو اسکول بلاکر آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے اور ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ اور اپریل کے بجائے جون 2021 میں لیے جائیں۔

اس ضمن میں صوبے اپنی تجاویز 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے محض تجاویز دی ہیں۔ حتمی فیصلے کا اختیار صوبوں کو ہے۔ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *