Corona related deaths might increase if President Trump does not cooperate, says Joe Biden

امریکا کے صدارتی انتخابات جیتنے والے جو بائيڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدم تعاون جاری رکھا تو کرونا سے اموات بڑھ سکتی ہیں۔

ولمنگٹن ميں صحافيوں سے گفتگو کے دوران جو بائيڈن کا کہنا تھا موسم انتہائی سرد ہونے والا ہے اور اگر صدر ٹرمپ نے تعاون نہ کيا تو امريکا ميں کرونا کے باعث کئی اموات ہوسکتی ہيں۔

بائيڈن نے الزام لگايا کہ دونلڈ ٹرمپ وبا پر قابو پانے کے ليے کچھ نہيں کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بے روزگاری انشورنس ختم ہونے والی ہے اور کرایہ دار کرایہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جس کے باعث 2 کروڑ امريکی گھروں سے محروم ہوسکتے ہيں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں صدر ٹرمپ گالف کھيل رہے ہيں اور ان کا يہ اقدام سمجھ سے بالا تر ہے۔

امريکا ميں کرونا متاثرين کی تعداد ايک کروڑ 15 لاکھ اور اموات 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔ کرونا اموات اور کيسز کے اعتبار سے امريکا دنيا کا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔

کرونا کيسز اور اسپتالوں ميں مريضوں کی شرح ميں اضافے کے بعد رياستی گورنروں اور ميونسپل حکام نے بعض کاروباری سرگرميوں کو دوبارہ محدود کرديا۔

صدر ٹرمپ نے بھی خود کو وائٹ ہاؤس تک محدود کرليا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *