Does mouthwash kill coronavirus? – SAMAA TV

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ماؤتھ واش 30 سیکنڈز کے اندر کرونا وائرس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے زیر اہتمام 12 ہفتے کے کلینیکل ٹرائل کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے، جس کے تحت دیکھا جائیگا کہ آیا ماؤتھ واش کے استعمال سے لعاب (تھوک) میں وائرس ختم یا کم ہوسکتا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم از کم 0.07 فیصد سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ کے حامل ماؤتھ واش کرونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں ماؤتھ واشز نے مؤثر طور پر وائرس کو ختم کیا ہے، ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ مریضوں کیلئے بھی کار آمد ہے یا نہیں، ہمارا مقصد یہی جاننا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں یہ پتہ چلا تھا کہ سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ کے کے حامل ماؤتھ واش میں کرونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ 2021ء کے آغاز میں کارڈف یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے مریضوں پر کلینیکل ٹرائل مکمل ہوجائے گا۔ پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ کلینیکل مطالعے سے معلوم ہوجائے گا کہ ماؤتھ واش کے اثرات کتنی دیر تک رہتے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *