ECC approves 150 million dollars for initial purchase of corona vaccine

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ابتدائی مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی اور اس سلسلے میں ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا ویکسین ٹرائل کے مراحل میں ہیں اور پاکستان نے ٹرائل کی کامیابی اور عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے ساتھ ہی ویکسین فوری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس سے بچاؤ کی نئی ویکسین 95 فیصد مؤثر 

عالمی ادارہ صحت سے تسلیم شدہ کرونا وائرس کی ویکسین آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران آنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کمپنیوں یا ممالک سے کرونا ویکسین کے جلد از جلد حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کے ساتھ ساتھ بھرپور اثر و رسوخ بھی استعمال کرنا پڑے گا۔

دریں اثناء اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کو ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

مزید جانیے : امریکہ کاپاکستان کوپہلےمرحلےمیں کرونا ویکسین دینےسےانکار

جی 20 ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں 6 ماہ کی توسیع، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے بقایہ جات کیلئے ضمنی گرانٹ اور وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *