Havelian plane crash investigation report released after 4 years

فائل فوٹو

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کردی گئی۔

حویلیاں طیارہ حادثہ 4سال قبل دسمبر 2016میں پیش آیا تھا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا ایک انجن بند اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا۔ طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹاٹا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز انجن خراب ہونے کے باعث اے ٹی آر طیارے کی رفتار کم ہوئی جبکہ طیارہ پائلٹ نے بھی پرواز سے پہلے انجن میں خرابی کی کوئی نشاندہی نہیں کی تھی۔ اے ٹی آر طیارے کی آخری بار مرمت کینیڈا میں ہوئی تھی جبکہ طیارے کے انجن کو10ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوورہال نہیں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں حویلیاں حادثے کی ابتدائی رپورٹ جنوری 2019 میں جاری کی گئیں تھیں جس میں تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

قومی ائیرلائن کے طیارے پی کے661 نے 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تو مسافروں کے ہمراہ معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔

طیارہ اپنی منزل پر پہنچے سے قبل ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں 47 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *