Karachi, Smart and Micro Lockdown notifications issued

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث شہرقائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائيکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ نوٹیفکيشنز جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع ميں اسمارٹ اور مائيکرو لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا، متاثرہ علاقوں ميں 3سے زیادہ افراد کا ساتھ گھومنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔

کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی، وسطی ،غربی، کورنگي اورملير ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام اضلاع ميں رات 10بجے کاروبار بند کرنا ہونگے۔

ضلع وسطی کے26علاقےمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کےتحت بند کیے گئے ہیں ان میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد، دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی کے علاقے سیل ہونگے۔

ضلع وسطی کے 26علاقوں میں مخصوص گھروں کو بھی سیل کیا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 20نومبر سے4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *