Maryam Nawaz terms PTI government ‘Covid-18’

مریم نواز شریف سمیت مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے جمعہ کا دن کافی مصروف گزارا جس میں انہوں نے دو اجلاسوں میں شرکت کی۔ ایک اجلاس اوکاڑہ میں ن لیگ کے جلسے کی تیاریوں کیلئے تھا جبکہ دوسرے اجلاس میں 30 نومبر کو ملتان میں پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاسوں میں مریم نواز شریف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ ملتان اور اوکاڑہ کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

اجلاس کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں لیگی رہنما ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ان پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لکھا ہوا ہے۔

ان تصویروں کے ساتھ مریم نواز نے لکھا ہے کہ جس طرح ماسک آپ کو کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اور جدوجہد آپ کو ’کووڈ 18‘ سمیت مستقبل میں اس نوعیت کی تمام کوششوں سے محفوظ رکھے گا۔

مریم نواز نے کارکنوں پر زور دیا کہ ماسک پہن کر ’اپنی حفاظت کریں اور اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔‘

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *