Motor Rape Case: Accused Shafqat presented in anti-terrorism court

لاہور موٹر وے ریپ کيس ميں ملوث ملزم شفقت عرف بگا کو انسداد دہشت گردی عدالت ميں پیش کردیا گیا۔

لاہورموٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم شفقت کوایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت ميں پيش کيا گيا۔ پيشی کے موقع کے وقت سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے تھے۔

ملزم شفقت اپنا اعترافی بیان کینٹ کچہری ميں قلمبند کرواچکا ہے۔ تفتيشی افسر کےمطابق ملزم نے دفعہ 164 کا بيان جوڈیشل مجسٹریٹ نذہت جبین کے روبرو قلمبند کروايا۔

واضح رہے کہ موٹر وے ریپ کیس کیخلاف خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ گجرپورہ میں درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےموٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *