Turkey to impose new measures to fight coronavirus surge

فوٹو: انادولو ایجنسی

کرونا کيسز بڑھنے پر ترکی ميں ويک اينڈ پر کرفيو لگانے کا اعلان کر ديا گيا۔

ترک صدر رجب طيب اردوان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ميں ہم تشويشناک صورتحال سے گزر رہے ہيں۔ کرونا کيسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

رجب طیب اردوان کا مزيد کہنا تھا کہ اس ويک اينڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفيو نافذ رہے گا۔

ترکی میں سال کے آخر تک تمام اسکول بند اور آن لائن تعليم جاری رہے گی جبکہ  20سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

کیفے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ کھیل کے ایونٹ بھی بغیر تماشائیوں کے جاری رہیں گے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *